اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہونے سے کچھ دیر قبل اچانک دورہ منسوخ کر دیا لیکن کیوں ؟ جانئے

تل ابیب .اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دورہ متحدہ عرب امارات روانہ ہونے سے کچھ دیر قبل ملتوی کر دیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دورہ متحدہ عرب امارات ملتوی کر دیا ہے اور اس کی وجہ ان کی اہلیہ کی صحت کی خرابی ہے ۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا یہ دورہ فروری میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اپنے دورے کے دوران بینجمن نیتن یاہو ابو ظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقاتیں کرنی تھیں ،جہاں معاہدہ ابراہیم پر عمل درآمد سے متعلق اماراتی قیادت سے تبادلہ خیال کیا جانا تھا جب کہ اسرائیل میں اماراتی سفارت خانے کے قیام کا جائزہ بھی لیا جانا تھا ۔

ان کا یہ دورہ ملک میں عام انتخابات سے دس روز پہلے ہونے جا رہا ہے۔اسرائیل میں الیکشن ہونے جارہے ہیں اور دس روز قبل بینجمن نیتن یاہو یہ دورہ کرنے جارہے تھے ، اسرائیلی سیاست چند برسوں سے شدید منقسم ہوچکی ہے جس کے باعث ملک میں دو سال کے اندر چوتھی بار انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

اسرائیل نے پچھلے سال امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران دونوں طرف کے سفارتی اور کاروباری وفود نے ایک دوسرے کے ممالک کے پہلی بار باضابطہ دورے کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں