پی ڈی ایم اور حکومت میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کا مشن اقتدار ہے عوام نہیں: رانا زمان

لاہور.پاکستان جمہوری لیگ کے سر براہ رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور حکومت میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کا مشن اقتدار ہے عوام نہیں ‘ملک میں غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے سیلاب میں غر یب موت کی وادی میں پہنچ رہے ہیں مگر حکومت اور اپوزیشن چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کی جنگ لڑنے کو تر جیح دے رہے ہیں ‘بے حس حکمران بھی عوام کے احتساب سے بچ نہیں سکتے انکو ہر ظلم ناانصافی سمیت تمام مسائل کا جواب دینا پڑ یگا۔

سیکرٹری جنر ل سہیل احمد اور زاہد گوندل کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں پاکستان جمہوری لیگ کے سر براہ رانا زمان سعید نے کہا کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کا نعرہ لیکر اقتدار میں آنیوالی تحر یک انصاف صرف مہنگائی اور بے روزگاری کا ”سونامی ”لیکر آئی ہے پاکستان میں جتنی غر بت اور مہنگائی آج ہے اسکی قیام پاکستان سے لیکر آج تک کوئی اور مثال نہیں ملتی مگر بے حس حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے اور مفادات پر ست اپوزیشن بھی عوام کیساتھ کھڑے ہونے کی بجائے سینٹ اور اپنے دیگر ذاتی اور سیاسی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے جس سے حکمرانوں اور اپوزیشن دونوں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں مگر ہم انکو بھاگنے نہیں دیں گے ان سے ہر ظلم کا حساب لیا جائیگا اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب عوام کے ہاتھوں حکمرانوں کے گر یبانوں پر ہوں گے اور ملک پر مسلط نااہل حکومت بھی ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائیگا اورعوام اپنی مر ضی سے اپنے نمائندے منتخب کر سکیں گے جسکے لیے ضروری ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات میں مکمل شفاف ہوں اور کسی قسم کی دھاندلی جمہوریت اور عوام کے ووٹ کے قتل کے مترادف ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں