وہ اضلاع جہاں تعلیمی ادارے ایک مرتبہ پھر بند کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد .وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے سات اضلاع میں 15مارچ سے 28مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ملک میں جاری کورونا صورتحال سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا اجلاس ہوا جس میںاہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔ان فیصلوں کے مطابق فیصل آباد ،سیالکوٹ ،ملتان ،لاہور ،گجرات ،راولپنڈی اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔اسلام آباد میں بھی 15مارچ سے مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں دفاتر پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے جبکہ تفریحی مقامات شام چھ بجے تک بند کرنا ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں