وفاقی وزیر علی زیدی کی سندھ حکومت کی آڈٹ رپورٹ پر تنقید

کراچی. وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے سندھ حکومت کی آڈٹ رپورٹ پر تنقیدکی گئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کیلئے کل 299بلین روپے مختص کئے گئے تھے مگر آڈٹ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی پروگراموں پر صرف9 اعشاریہ2 ارب خرچ ہوئے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ رقم گزشتہ 3سال میں سب سے کم ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی فنڈز میں سے 9 اعشاریہ2 بلین روپے کا فراڈ ہوا۔ وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رپورٹ بھی شیئر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں