وزیراعظم آج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ امیدوار پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے

اسلام آباد.وزیراعظم عمران خان آج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے، ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر اتحادیوں کواعتماد میں لیں گے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پی ٹی آئی سے امیدوار سامنے آنے کاامکان ہے،ذرائع کے مطابق حکومت کے نامزد کردہ چیئرمین سینیٹ اتحادی جماعت سے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ رات وزراپر مشتمل سینیٹر پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کرلی،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی جائے گی ۔ایم کیو ایم کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اسلام آبادپہنچ گئے،خالد مقبول صدیقی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ناموں پر تجویزدینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں