حکومت شہریوں کو مفت کورونا ویکسین لگا ئے گی، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

لاہور .پنجاب سمیت ملک بھر میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگنے کا عمل آج سے شروع کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائے گی۔60سا ل سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں کورونا ویکسی نیشن سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔ عثمان بزدارر کا کہنا تھا کہ سنٹرز پر بزرگ شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ خود بھی خصوصی سنٹرز کا دورہ کرکے سہولتوں کا جائزہ ولوں گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کو بھی ویکسین لگانے کا عمل جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں