اپوزیشن نے ووٹ خریدنے کیلئے کھلے عام منڈی لگائی، فرخ حبیب

اسلام آباد. پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ووٹ خریدنے کے لئے کھلے عام منڈی لگا رکھی تھی۔

نجی ٹی 92کے مطابق فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے رہے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلے گا، ویڈیو سے پتا چل گیا ووٹوں کے خریدار کون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنے کابینیفشری یوسف رضا گیلانی ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹفکیشن روکا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں