لاہور میں تفتیشی نظام کا براحال ہے،جب تک خدمت نہیں ہوتی،کسی کابیان ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا جاتا،لاہورہائیکورٹ

لاہور.لاہورہائیکورٹ میں دوہرے قتل کے ملزم کی عبوری درخواست ضمانت پر جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ لاہور میں تفتیشی نظام کا براحال ہے،جب تک خدمت نہیں ہوتی،کسی کابیان ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا جاتا۔

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں دوہرے قتل کے ملزم ناصر ڈوگر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے لاہورپولیس کے تفتیشی نظام پرعدم اطمینان کااظہارکیا۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ لاہور میں تفتیشی نظام کا براحال ہے،جب تک خدمت نہیں ہوتی،کسی کابیان ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا جاتا،لاہور کے کسی بھی تفتیشی کو بلائیں، نامکمل ریکارڈپیش کیاجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں