تعلیمی تحقیق کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد. وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی میدان میں تھنک ٹینک لانے کا منصوبہ لانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل 92کے مطابق منصوبے کے تحت تحقیق کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن قائم کیا جائے گا۔ جس کی سمری وزارت تعلیم نے سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے۔ سمری کے مطابق منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے 500ملین ڈالر سے شروع ہوگا۔مدارس کی رجسٹریشن، سرکاری، نجی اداروں کے ڈیٹا کو جدید تقاضوں پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔کابینہ کو ارسال کی جانے والی سمری کے تحت فنڈز سے آؤٹ آف سکوب چلڈرن فریم ورک کی منظوری کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں