ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی کیخلاف سماعت جمعہ تک ملتوی

اسلام آباد.احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزموں کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے،وکیل ملزم نے کہاکہ آج بھی ہڑتال ہے عدالت سماعت ملتوی کرے ۔
جج اعظم خان نے کہاکہ ایسے نہ کریں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ میں وکلا مسلسل پیش ہو رہے ہیں ،یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ ہڑتال کرناچاہتے ہیں یا نہیں ،اگرجرح نہیں کرنی تو ہم الگے گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں ۔

وکیل ملزم نے کہاکہ ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ ہڑتال کے باعث سماعت نہ کی جائے،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ بیرسٹر ظفر اللہ بھی آج عدالت میں موجود نہیں ہیں،جج احتساب عدالت نے کہاکہ نیا نیب وکلا بھی ہڑتال پر ہیں،نیب پراسیکیوٹرز نے کہا کہ نہیں ہم تیار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں