فیصل واوڈانے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی .فیصل واوڈانے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،عدالت نے فیصل واوڈاکی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظورکرلی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق درخواست گزار فیصل واوڈا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف میری درخواست مسترد کی، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے ،رہنما پی ٹی آئی فیصل واوَڈانے حکم امتناع کی بھی استدعاکردی۔

عدالت نے فیصل واوڈا کی فوری سماعت سے متعلق درخواست سماعت کیلئئے منظور کرلی،عدالت نے فیصل واوڈا کی درخواست کی سماعت کل کیلئے مقرر کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں