صاف پانی کمپنی ریفرنس :شہبازشریف کی بیٹی اورداماد کو اشتہاری قرر دینے کا تحریری حکم جاری

لاہور.احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں شہبازشریف کی بیٹی اورداماد کو اشتہاری قرر دینے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ رابعہ عمران اوران کے شوہرایک ماہ میں پیش نہیں ہوئے،عدم پیشی پررابعہ عمران اورعمران علی کواشتہاری قراردیاجاتاہے،عدالت نے کہاکہ دونوں کی جائیدادکی تفصیلات آئندسماعت پرجمع کرائی جائیں،احتساب عدالت کے جج امجدنذیرچودھری نے تحریری حکم جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں