اِس سال عورت مارچ کوملتوی ہوناچاہئیے کیونکہ ۔ ۔ ۔ غریدہ فاروقی کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ویمنز ڈے منایا جارہاہے اور اس موقع پر خواتین اپنے حقوق کے لیے ریلیاں بھی نکالتی ہیں لیکن سینئر صحافی اور اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے اس سال عورت مارچ کو ملتوی کرنے کی تجویز دیدی اور ساتھ وجہ بھی بتادی۔

ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی نے لکھا کہ ” کوروناکی پاکستان میں تیسری لہر آچکی ہے اورکیسزخطرناک حدتک بڑھ رہے ہیں۔ذمہ دارشہری، ذمہ دارعورت ہونے کےناطےمیں سمجھتی ہوں اِس سال عورت مارچ کوملتوی ہوناچاہئیے۔ کورونا کے ایس او پیز کاپرچارکیاجارہا ہےجوبہت اچھی بات ہےمگر جہاں ہجوم ہو ، وہاں خطرہ رہتاہے۔دنیابھرمیں خواتین نے وبا کیخلاف سب سےزیادہ ذمہ داری دکھائی ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں