آن لائن امتحانات ،اسلام آبادہائیکورٹ کا معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بھیجنے کا حکم

اسلام آباد.اسلام آبادہائیکورٹ نے کورونا کے باعث آن لائن امتحانات لینے کامعاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ این سی او سی آج ہی درخواست کو دیکھ کر معاملے کوحل کرے ،سپریم کورٹ کے مطابق عدالتیں تعلیمی اداروں کے پالیسی میٹر میں مداخلت نہیں کریں گی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عدالت پھر بھی معاملہ رجسٹرار کی توسط سے این سی او سی کو بھیج رہی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ این سی او سی کو بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں