سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنانا ہوگا، اسدقیصر

پشاور.سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کاکہناہے کہ سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنانا ہوگا ۔

گزشتہ روز پارلیمان کے سامنے ناخوشگوار واقعے پر سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ،ان کی عزت سب پرلازم ہے،ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی، اس طرح کے واقعات کے تدارک کیلئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں