سیاحت کے فروغ کیلئے ہم سطح پر معاونت کریں گے، عمر ایوب

اسلام آباد.وفاقی وزیر عمر ایوب کاکہناہے کہ ڈومیسٹک اورانٹرنیشنل ٹورازم کوپروموٹ کرناہے،سیاحت کے فروغ کیلئے ہم ہرسطح پرمعاونت کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرتوانائی عمرایوب نے پاکستان ٹورازم مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اداروں کے باہمی تعاون سے ایونٹ کاکامیاب انعقادممکن ہوا،ایونٹ کی کامیابی میں نجی شعبے نے اہم کرداراداکیا،ایونٹ کے کامیاب انعقادپرتمام اداروں کے مشکورہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاحتی شعبے کے فروغ میں سول سوسائٹی کااہم کردارہے،دلی میں کسان احتجاج پرمجبور ہیں جبکہ اسلام آبادمیں سیاحت کافروغ جاری ہے، انہوں نے کہاکہ مسلح افواج،وفاقی وزرانے ایونٹ کی کامیابی میں اہم کرداراداکیا،مستقبل میں پیراگلائیڈنگ اورسکائی ڈائیونگ کوعام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں