برطانیہ کا نیا کورونا وائرس آسٹریا پہنچ گیا

ویانا.آسٹریا کے وزیر صحت نے بتا یا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والا نیا کورونا وائرس آسٹریا پہنچ گیا ہے ،پچھلے چند ہفتوں سے اس نئے کورونا وائرس کے کیسز بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔آسٹریا میں برطانیہ سے شروع ہونے والے نئے کورونا وائرس کے 11ہزار 576اور جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس کے 454کیس سامنے آئے ہیں ۔

وزیر صحت کے مطابق نئے کورونا وائرس کا یہ غلبہ آسٹریا کے لئے اچھی خبر نہیں ہے، نیا کورونا وائرس زیادہ خطرناک ہے اور اس کا پھیلاو جتنا زیادہ ہو گا خطرہ بھی اتنا ہی بڑھ جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند ہفتوں میں ویکسینیشن کی شرح میں تیزی سے اضافہ کیا جا ئے گا۔ وزیر صحت کے مطابق جنوری اور فروری کے مقابلے میں مارچ میں وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح تین گنا بڑھ جائے گی اور پھر اپریل میں دو گنا بڑھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں