ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی لیکن پہلی ملاقات میں دراصل کرکٹر کس بات سے گھبرائے ہوئے تھے؟ خود ہی انکشاف کردیا

ممبئی .بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے ، ان کی شادی 2017 ءمیں ہوئی تھی اور اب ایک اولاد کے والدین ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے لوگوں کو ان کی پریم کہانی معلوم نہیں لیکن اس رشتے کی ابتداءزیادہ اچھی نہیں ہوئی تھی ، اپنے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی اپنی اہلیہ کیساتھ پہلی ملاقات کا احوال بیان کرچکے ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات ایک اشتہار کی شوٹنگ کے موقع پر سیٹ پرہوئی تھی اور ویرات کوہلی نے بطور اداکارہ انوشکا کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا، یہ بھی بتایاگیا تھا کہ انوشکا دراز قدہے۔
کوہلی نے بتایا کہ اس نے چاہا کہ کاش انوشکا شرما زیادہ اونچی ہیل پہن کر نہ آئیں کیونکہ وہ چھوٹے قد کے مالک ہیں تاہم خوش قسمتی سے انوشکا نے درمیانے سائز کی ہیل پاﺅں میں لے رکھی تھی ۔
گھبراہٹ سے دوچار کوہلی نے انوشکا کے سامنے اپنے آپ کو پرسکون رکھنے کی کوشش کی اور نہ چاہتے ہوئے بھی گھبراہٹ میں مذاق اڑا دیا، جوتے کے سائز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے اونچی ہیل پہننے کے بارے میں کیوں نہیں سوچا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں