نوربخاری نے حمائمہ ملک کو خوبصورت تحفہ دیدیا

لاہور . پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر سابق اداکارہ نور بخاری کیساتھ تصویر شیئرکی اور خوبصورت تحفہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا، حمائمہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ دعا کریں ، اللہ انہیں حجاب پہننے کا عزم دے ۔

فلم مولاجٹ کی اداکارہ نے لکھا کہ زندگی میں چند لوگ ہیں جنہیں آپ کی بھلائی کے علاوہ آپ سے کچھ نہیں چاہیے ، نور، آپ بہت نورانی ہو، میری پیاری ، یہ خوبصورت تحفہ دینے پر شکریہ، مجھے سکارف پہننا پسند ہے ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ مجھے اپنے پیاروں میں شمار کرلے اور ساری زندگی حجاب پہننے کی توفیق دے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی اوپننگ تقریب میں پرفارمنس پر اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا بھی نشانہ بن چکی ہیں اور ایک صارف نے لکھا کہ حمائما ملک کا پی ایس ایل میں اتنا ہی کردار ہے جتنا احمد شہزاد کا چیمپئن ٹرافی میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں