مریم اورنگزیب کے ساتھ توہین آمیز سلوک، آصف زرداری میدان میں آگئے

اسلام آباد . سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سابق صدر آصف علی زردری نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو فون کرکے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک اور مریم اورنگزیب پر حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، انہوں نے سیاست میں عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا، لیگی رہنماؤں پر حملہ ان کی غیر جمہوری سوچ کا عکاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں