سب سے چھوٹی بیٹی کے چلنے پر شاہد آفریدی خوشی سے نہال، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی .سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے پہلی بار چلنے کی ویڈیو شئیر کی ہے، ویڈیو میں شاہد آفریدی اپنی بیٹی کو پشتو زبان میں اپنی طرف بلاتے نظر آتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی ننھے ننھے قدموں کے ساتھ اپنے والد کی طرف جاتی ہیں اور پھر شاہد آفریدی اس کو ہاتھوں میں اٹھالیتے ہیں اور کہتے ہیں ’آی لو یو‘۔

ویڈیو کے کیپش میں شاہد آفریدی نے ہے کہ اپنی بیٹی کو پہلے بار قدموں پر چلتے دیکھنا ایک بہترین لمحہ ہے۔ ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری بیٹی نئے اسٹائل میں بہت پیاری لگ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں