کشمیر پالیسی کے حوالے سے امریکہ کا واضح موقف سامنے آگیا

واشنگٹن .امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے ‘وفاقی اکائی’ کی اصطلاح استعمال کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا کہ واشنگٹن کی کشمیر کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے متنازع علاقے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم جموں و کشمیر کے وسطی علاقوں کو بھارت کے جمہوری اقدار کے مطابق مکمل معاشی اور سیاسی معمول پر لوٹنے کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔امریکا نے جموں وکشمیر کو مستقل طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان متنازع علاقہ تسلیم کیا ہے اور دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں