دنیا ہندوستان پر دبائو ڈالے،بھارتی جیلوں میں بند کشمیری حریت پسند رہنماؤں کو رہا کیا جائے: پیر علی رضا بخاری

باغ . ممبر اسمبلی و سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں پڑ سکتا اور ہم تماشائی بن کر کشمیر میں مظالم نہیں دیکھ سکتے،دنیا ہندوستان پر دبائو ڈالے کہ وہ بھارتی جیلوں میں بند کشمیری حریت پسند رہنماؤں کو رہا کرے۔

گزشتہ دنوں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم خلاف اور قیدیوں کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پیر ڈاکٹر علی رضا بخاری نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا عالمی برداری نوٹس لے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا حساب دینا ہو گا، کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے سے معیشت پر اثر پڑا تاہم بھارتی مظالم سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں ہو سکتا۔ عالمی برادری کو کشمیریوں پر جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی سال سے ہٹلر مودی کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، کشمیری ماؤں، بہنوں، نوجوانوں پر ریاستی جبر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دو سال پہلے نریندر مودی نے کشمیری عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں