ہائیکورٹ حملہ کیس ، گرفتاروکلاکی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط

اسلام آباد.انسداددہشتگردی عدالت نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتاروکلاکی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتاروکلاکے جوڈیشل ریمانڈسے متعلق سماعت ہوئی، انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے سماعت کی ،وکلاکی ضمانت کی درخواستوں پرفیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیاگیا۔

وکلا نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ میں نویدملک کی ضمانت کافیصلہ سنایاجائےگا،اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے تک انتظارکیاجائے، عدالت نے کہاکہ ایک بجے تک فیصلے کی کاپی پیش کریں،ورنہ سماعت کل رکھ لیں گے،عدالت نے وکلاکی استدعاپرسماعت ایک بجے تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں