پی سی بی کا پی ایس ایل ملتوی کرنے کا اعلان لیکن دیگر چیزوں کے بارے میں بتانے کیلئے پریس کانفرنس کب کی جائے گی ؟ اعلان ہو گیا

لاہور .پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن چھ کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے دیگر معاملات کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے تین بجے اہم پریس کانفرنس کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پی ایس ایل میں سات کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل سیزن چھ کو ملتوی کر نے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ تمام کھلاڑیوں کی صحت اور زندگی زیادہ اہم ہے ،متاثر کھلاڑیوں کو آئیسولیشن میں رکھتے ہوئے انہیں ویکسین اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان ، ڈائریکٹر کمرشل بابر حامدآج دوپہر تین بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے اور دیگر معاملات کے بارے میں فیصلے سے آگاہ کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں