سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو شکست ، وزیراعظم عمران خان تمام مصروفیات ترک کرکے کیا کرنے جارہے ہیں ؟ جانئے

اسلام آباد. وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی ںیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماو¿ں اور وزرا کو وزیراعظم ہاو¿س طلب کرلیا اور آج سہ پہر وزیراعظم ہاو¿س میں اہم اجلاس رکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں حفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر بریفنگ لیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی تحریک کا جائزہ لیا جائے گا اور بعض اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں