سینیٹ الیکشن, 7ووٹ مسترد لیکن وجہ کیا بنی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد .سینیٹ انتخابات مکمل ہو چکے ہیں اور تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی اور تیسرے پر ن لیگ آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں قومی اسمبلی میں 341 میں سے 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے جن میں ممکنہ طور پر شہریار آفریدی کا بھی شامل ہے جو کہ اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر آئے تھے ۔مسترد ہونے والے ووٹوں سے متعلق سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے کچھ تفصیلات شیئر کی ہیں جن کی بنیاد پر یہ ووٹ مسترد کیے گئے ہیں ۔

غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک ووٹرنے دستخط کردیے،2ووٹرزنے نمبر2لکھ دیا،4ووٹرزنے نمبر لکھنے کی بجائے ٹِک مارک لگادیا،یہ 7ووٹ حفیظ شیخ کو جِتواسکتے تھے۔لیکن گیلانی کواضافی9ووٹ بھی کیسے ملے۔ کل16ووٹ منحرف ہوئے ہیں۔ اعتمادکاووٹ ان16 ووٹوں کی شکست اورعدم اعتماد کوrepairنہ کرپائیگا۔“

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد کی نشست پر سید یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دیدی تھی ، یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے جبکہ حفیظ شیخ 164 ووٹ لے کر ہار گئے ۔بتایا جارہاہے کہ سیدیوسف رضا گیلانی کو مقررر ہ ووٹوں سے 9 ووٹ زائد ملے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں