برطانیہ میں موجود وہ پاکستانی سیاسی جماعت جس کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوتے ہیں

لندن . برطانیہ میں صرف ایک پاکستانی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوتے ہیں جو اب مکمل ہوچکے ہیں،لندن ریجن سے یونائیڈڈ فار پیس پینل جبکہ ایسٹ آف انگلینڈ سے یونائیڈڈ فار کشمیر نے میدان مار لیا ۔

تحریک انصاف برطانیہ کےالیکشنز میں 11 ہزار سے زاہد رجسٹرڈ ووٹرز نے آن لائن اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اس سلسلہ میں کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی ۔ لندن ریجن کے صدر بیرسٹر وحید الرحمٰن میاں ، انیلہ قاضی ، سیف چوہدری ، شبیر برلاس اور رانا اعجاز دیگر نے ڈیلی پاکستان سے گفتگو میں کہا کہ اپنے ووٹرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا ، اپنے ووٹرز سمیت تمام اوورسیز کے مسائل حل کریں گے ۔

ان کاکہناتھاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عمران خان کی جیت ہوئی ہے ، پی ٹی آئی کے ہرکارکن کی جیت عمران کی جیت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں