ایک اوور میں 6 چھکے، کیرن پولارڈ نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا، ویڈیو وائرل

پورٹ آف سپین . ویسٹ انڈیزکے کیرن پولارڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے، وہ ویسٹ انڈیز کے پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹی 20 میں لگا تار چھ چھکے مار کر یہ اعزاز اپنے نام کیا، اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

کیرن پولارڈ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا جس میں لنکن ٹیم نے کالی آندھی کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے پولارڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت آسانی سے پورا کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن سپنر اکیلا دھننجایا نے تیسرے اوور میں کرس گیل، نکولس پورن اور لیوس کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی لیکن پولارڈ کے آگے ان کی ایک نہ چلی اور انہوں نے سپنرزکی 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑدیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں