گلبرگ میں لڑکی نے فیشن ڈیزائنر کے دفتر میں سے ایک لڑکے کو بلایا ، کچھ بات کی اور پھر اپنے سرمیں گولی مار لی ، افسوسناک خبر

لاہور .گلبرگ میں نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ہے ۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ لڑکی لاہور کے شوکت علی روڈ پر فیشن ڈیزائنر کے دفتر گئی اور بالائی منزل سے ایک لڑکے کونیچے بلوایا، چند سیکنڈ لڑکے سے بات چیت کی اور پھراچانک اپنے پرس سے پستول نکال کرسر میں گولی مارلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی جب کہ لڑکی کے پرس میں موجود اے ٹی ایم کارڈ پر سندس نام لکھا تھا۔پولیس نے فیشن ڈیزائنر کے دفتر سے 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد کے مطابق خودکشی اور قتل سمیت تمام پہلوو¿ں پر تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں