یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونگے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد.سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونگے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کل کے الیکشن کے بعد ملکی سیاست کو نیارخ ملے گا،کل بھی سینیٹ الیکشن ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہی ہونگے۔

انکاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کی رائے آگئی ہے توصدارتی ریفرنس ختم ہو گیا،حکومت ووٹ چوری میںملوث ہو تو پھرآپ کیا انصاف کی توقع کرینگے ،ڈسکہ میں بھی عوام نے دھاندلی برداشت نہیں کی ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہاسینیٹ الیکشن میں شفافیت برقراررکھی جائے،ان کاکہناتھاکہ حکومت آئینی ترمیم لائی پھر اس سے پیچھے ہٹ گئی ،تفصیلی آئے گا تو پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ کیاکرناچاہئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں