پی ایس ایل کے شیڈول میں آج کھیل سے چھٹی کا دن لیکن اس کے باوجود بھی میچ کھیلا جائے گا کیونکہ۔۔

کراچی .پی ایس ایل کے شیڈول میں آج ٹیموں کیلئے ریسٹ رکھی گئی تھی اور کوئی بھی میچ نہیں کھیلا جا نا تھا لیکن گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلنے جانے والا میچ کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا جو کہ آج شیڈول کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے کچھ دیر قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فواد احمد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد تمام کھلاڑیوں کو سٹیڈیم میں جانے سے پہلے ہی ہوٹل میں روک لیا گیا تھا اور ان کے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شائقین کرکٹ اپنے گزشتہ روز کے ٹکٹ ہی آج کے میچ میں استعمال کر سکیں گے اور کھیل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں