بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری، کونسے ممالک کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا؟ خبرآگئی

اسلام آباد . سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں، چارٹرڈ اور ذاتی جہاز رکھنے والوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی جو 14 مارچ تک نافذالعمل رہے گی۔

کیٹیگری اے میں شامل ممالک کی تعداد 24 سے کم کرکے 15 کردی گئی ہے جبکہ کیٹیگری سی کے ملکوں سے آنے والے مسافروں پر پاکستان آنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے پاکستان آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا جن میں چین، سعودی عرب، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھوٹان، میانمار، نیپال، ویتنام اور جنوبی کوریا سمیت دیگر شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کیٹیگری بی ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے پاکستان سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی کے ملکوں سے آنے والے مسافروں پر پاکستان آنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اِن ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا،کیٹیگری سی میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل، کینیا سمیت 15 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں