مفتی اکرام اللہ سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث شاہد الرحمان ہنگو سے گرفتار

اسلام آباد.جمعیت علمااسلام کے مقامی رہنما اور مسجد صدیق اکبرکے امام مفتی اکرام سمیت3 افراد کے قتل میں ملوث شاہد الرحمان ہنگوسے گرفتار کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شاہد الرحمان کو ہنگو سے گرفتار کیا گیا،مفتی صاحب کے قتل میں ملوث شاہد الرحمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتارکیاگیا۔

واضح رہے کہ تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں پرنس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علما اسلام( ف ) کے مقامی رہنمااورمسجد صدیق اکبرکے امام مفتی اکرام بیٹے اورشاگرد سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات مفتی اکرام اپنے13 سالہ بیٹے اورشاگردکے ساتھ موجود تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے تینوں جاں بحق ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں