الیکشن ٹریبونل میں پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف سماعت جاری

کراچی.الیکشن ٹریبونل میں پیپلزپارٹی کی سینیٹ کی امیدوار پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف سماعت جاری ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں کیا خامیاں ہیں ،ہمیں مطمئن کریں،درخواست گزار نے کہاکہ غیرقانونی طورپر پلوشہ خان کاووٹ پنجاب سے سندھ منتقل ہوا،عدالت نے کہاکہ اگر ووٹ پنجاب سے سندھ ٹرانسفر ہواتوخلاف قانون کیا ہے،الیکشن قوانین کی کس شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے،عدالت نے کہاکہ ہم اپیلٹ ٹریبونل نہیں رٹ کے دائرہ اختیار میں دلائل دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں