سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو پارٹی رہنماﺅں کے رویے سے مایوس،تنہا انتخابی مہم چلانے لگے

کراچی .سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو مشکلات کا شکارہیں،سیف اللہ ابڑوپارٹی رہنماﺅں کے رویے سے مایوس ہو کر تنہا انتخابی مہم چلانے لگے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم سے ملاقات کی اوران سے سینیٹ الیکشن میں تعاون کی درخواست کی ۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے ایک رکن سید عبدالرشید کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے ،پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر امیدوار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں