خیبر پختونخوا میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن کرانے کی کوشش ناکام، اپوزیشن نے حکومت کی کتنی نشستوں کی پیشکش ٹھکرادی؟ بڑا دعویٰ

پشاور .خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ سینیٹ الیکشن کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کی 2 نشستیں دینے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بلامقابلہ انتخاب کیلئے اپوزیشن کو دو جنرل نشستیں دینے کی پیشکش کی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا ۔ حکومتی پیشکش مسترد ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا آج ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار طے کیا گیا۔

خواتین کی نشست کیلئے جماعت اسلامی بھی متحدہ اپوزیشن کا حصہ بن گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل نشست پر اے این پی، جے یو آئی اور ن لیگ کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ ٹیکنوکریٹ نشست پر پیپلزپارٹی اور خواتین نشست پر جماعت اسلامی کی امیدوار کو ووٹ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں سینیٹ کے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جس میں اہم کردار سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں