حکومت گئی تو حفیظ شیخ ملک سے باہرچلے جائیں گے ، پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ انہیں ووٹ کیسے دیں گے؟سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوال اٹھا دیا

اسلام آباد.سابق گورنر سندھ اورمسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ جس روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی حکومت گئی،وزیر خزانہ حفیظ شیخ ملک سے باہرچلے جائیں گے،پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ عبدالحفیظ شیخ کوووٹ کیسے دیں گے؟ سینیٹ انتخابات،سب سے بڑامعرکہ یوسف رضاگیلانی اورعبدالحفیظ شیخ میں ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان اوراسدعمرماضی میں کہتےتھےعبدالحفیظ شیخ نے معیشت تباہ کردی،حفیظ شیخ آئی ایم ایف کاایجنڈالیکرآتے ہیں اوراس پرعمل درآمدکرتے ہیں،عبدالحفیظ شیخ جیسےہی آئے15دن میں آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہوگیا، پیپلزپارٹی نے حفیظ شیخ کو آزماکر دیکھ لیا،پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ایسے شخص کوووٹ دیناچاہیں گے جن کاپاکستان میں کچھ نہ ہو ؟پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ عبدالحفیظ شیخ کوووٹ کیسے دیں گے؟عبدالحفیظ شیخ صاحب40سال میں تب پاکستان آئےجب ان کی گاڑی پرجھنڈا لگا،عبدالحفیظ شیخ صاحب آپ ٹکٹ کٹوالیں کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت اب جانے والی ہے،سب کو پتا ہے کہ جب حکومت جاتی ہےعبدالحفیظ شیخ شام کی فلائٹ سے واپس چلےجاتےہیں۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات،سب سے بڑامعرکہ یوسف رضاگیلانی اورعبدالحفیظ شیخ میں ہے،یوسف رضاگیلانی کیساتھ سیاسی اختلاف تھے اور آگے بھی ہوسکتے ہیں، سینیٹ انتخابات میں کبھی بھی زائد سیٹ لینے کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹی سے آنے والوں کوٹکٹ دینا یا نہ دینا مشکل کام ہوتاہے،2018ء کے الیکشن میں بہت بڑی دھاندلی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں