ہیلتھ کیئر سیکٹر میں ویکسین لگوانا لازمی ، نہ لگوانے کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے ، معاون خصوصی صحت

اسلام آباد.معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ ہیلتھ کیئر سیکٹر میں ویکسین لگوانا لازمی ہے، ویکسین نہ لگوانے کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہناہے کہ کورونا کے کیسز ایسے ضرور تھے جن کو دوبارہ بھی ہوا،پہلی بار بیمار میں مکمل امیونٹی نہیں ہو پاتی تو بیماری دوبارہ ہو جاتی ہے،ان کاکہناتھا کہ ہیلتھ کیئر سیکٹر میں ویکسین لگوانا لازمی ہے،ہیلتھ کیئر سیکٹر میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا چکے ہیں ،ہیلتھ سیکٹر میں ویکسین نہ لگوانے کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں