پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پرچیئرمین اوگراسے جواب

کراچی .سندھ ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پرچیئرمین اوگراسے جواب کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ باربار قیمتیں بڑھ رہی ہیں جن کا کوئی جواز نہیں ،وفاقی اداروں سے پوچھا جائے قیمتوں میں کس طرح اضافہ کیاجارہا ہے ۔

عدالت نے کہاکہ بتایا جائے پٹرولیم قیمتیں کس طرح بڑھائی جاتی ہے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزارت خزانہ کا جواب آچکا ہے،سرکاری وکیل نے کہاکہ وزارت خزانہ کاکہنا ہے قیمتیں اوگراطے کرتا ہے ،عدالت نے چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں