سینیٹ الیکشن :سیاسی جماعتوں ، امیدوار ، الیکشن ایجنٹ اور پولنگ ایجنٹس کا ضابطہ اخلاق تیار

اسلام آباد.سینیٹ الیکشن کیلئے سیاسی جماعتوں ، امیدوار ، الیکشن ایجنٹ اور پولنگ ایجنٹس کا ضابطہ اخلاق تیارکرلیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی پروپیگنڈا یا رائے نہیں دی جائے گی ،الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے توہین کے مرتکب ہوں گے،کوئی سرکاری ملازم کسی امیدوار کو پروموٹ کرے گا نا کسی کے الیکشن میں رکاوٹ بنے گا ،ای سی پی کاکہناہے کہ صدر ، گورنرز سینیٹ الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں