پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسائے کی علاقائی خودمختاری کا احترام کیا،یو این میں پاکستانی مندوب

اسلام آباد.اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کاکہناہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسائے کی علاقائی خودمختاری کا احترام کیا،مستقل یا متوقع حملے کا احاطہ نہیں کیاگیا، حملہ ہوا تو انسانیت کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستانی مندوب کاکہناہے کہ یو این کے چارٹر کا مقصد جنگ کے راستے کو کالعدم قراردیناتھا،دفاع میں طاقت کا استعمال مسلح حملے کو پسپا کرنے تک محدود ہے،طاقت کے لامحدود استعمال کا تصور یو این چارٹر کے خلاف ہے۔

منیر اکرم نے کہاکہ خطے میں یواین چارٹر کی خلاف ورزیوں پر مظاہروں کو نشانہ بنایاگیا،ریاستوں کی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں