سینیٹ انتخابات ویڈیو سکینڈل، اراکین اسمبلی کے خؒلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد .سینیٹ انتخابات ویڈیو سکینڈل،ویڈیو میں نظر آنے والے اراکین اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ انتخابات 2018ء کے ویڈیو سکینڈل پر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ویڈیو میں نظر آنے والےاراکانِ اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا شیریں مزاری، فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے ممبران اسمبلی کو نوٹسز جاری کرد یئے گئے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ اراکین اسمبلی 7 دن میں پیش ہوکر موقف دیں۔کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود سینیٹر منتخب ہونے والے سینیٹرز کو بھی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق روبینہ خالد، بہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان بھی کمیٹی کو وضاحت دیں گے۔اجلاس میں کہ گیا کہ اراکین اسمبلی سے سوال کیا جائے گا کہ پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینیٹر کیسے منتخب ہوئے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں