حکومتی رکن اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری ، ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا: اسد قیصر

اسلام آباد.سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے23 فروری کو اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حکومتی رکن اسمبلی فہیم خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو لیٹر جاری جاری کردیا گیا ہے،23 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فہیم خان کی طرف سے بدمزگی کے واقعہ پر لیٹر جاری کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کیا گیا ہے۔سپیکر اسد قیصر نے کہا ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ایوان کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،قطع نظر کہ ممبران کا تعلق حزب اقتدار سے ہے یا حزب اختلاف سے،اجلاس میں بدمزگی پیدا کرنے والے ممبران کے خلاف کارروائی ہر صورت عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں