ایک اوور، 29 رنز، پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کس نے کروایا؟

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کنگز کے عامر یامین نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرا دیا، الیکس ہیلز کے عتاب کا نشانہ بننے والے اوپنر نے 29رنز دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلی گیند پر چوکا، دوسری پر چھکا لگا، تیسری کے بعد نوبال پر بھی چوکا ہوا، ایک گیند پر دو رنز بننے کے بعد اگلی دونوں پر چوکے ہوئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مہنگا ترین اوور لاہور قلندرز کے عرفان جونیئر نے کراتے ہوئے 28رنز دیے تھے،پشاور زلمی کے کیون پیٹرسن نے ان کی بھرپور پٹائی کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں