گیلانی صاحب!اب سلیکٹڈکے گھبرانے کاوقت ہے،سینیٹ الیکشن حکومت کیلئے زیادہ براثابت ہوگا، آصف زرداری

کراچی .سابق صدر آصف زرداری کاکہناہے کہ گیلانی صاحب!اب سلیکٹڈکے گھبرانے کاوقت ہے،سینیٹ الیکشن حکومت کیلئے زیادہ براثابت ہوگا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے یوسف رضاگیلانی نے ملاقات کی، اس موقع مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے،ملاقات میں سینیٹ الیکشن پر بات ہوئی۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ آپ کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑانے کی خواہش تھی ،پی ڈی ایم کو میں نے آمادہ کیا،ضمنی الیکشن کا نتیجہ تو سب سے دیکھ لیا،سینیٹ الیکشن کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے زیادہ براثابت ہوگا۔

سابق صدر نے کہاکہ مخدوم احمد محمود جیسے دوست آپ کے ساتھ ہیں ، آصف زرداری نے مخدوم احمد محمود کو ٹاسک دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں