پی ایس ایل سیزن 6 ، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت لیا

کراچی .پشاور زلمی کے خلاف پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن چھ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور قلندرز کے دلبر حسین انجری کا شکار ہیں اور ان کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے جبکہ دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی کی اپیل کو منظور کر لیا گیاہے اور وہ آج کا میچ کھیل رہے ہیں ۔اس سے قبل وہ بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر آئیسولیشن میں تھے ۔

وہاب ریاض نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کو بہترین کھیل کر ہی ہرا سکتے ہیں اور میچ جیتنے کیلئے 170 رنز بنانے کی کوشش کریں گے ۔ لاہور قلندرز کے کپتان کا کہناتھا کہ راشد خان کا درست استعمال کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں