مولانافضل الرحمان سے راجہ پرویزاشرف کی ملاقات،سینیٹ انتخابات سے متعلق آگاہ کیا

اسلام آباد.پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے راجہ پرویزاشرف نے ملاقات کی،راجہ پرویزاشرف نے سینیٹ انتخابات سے متعلق مولانافضل الرحمان کوآگاہ کیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ملاقات میں سینیٹ کے امیدواریوسف رضاگیلانی کی پوزیشن سے متعلق مشاورت ہوئی، ذرائع کاکہناہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے جدوجہدکرنے پراتفاق کیاگیا ،راجہ پرویزاشرف نے لانگ مارچ سے متعلق بھی مولانافضل الرحمان سے مشاورت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں