بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی ، وہا ب ریاض لاہور قلندرز کے خلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں ؟ پی سی بی نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کراچی .پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور زلمی کے کپتان اور ڈیرین سیمی کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی نے بائیوسیکور ببل کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ان دونوں کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا اور وہاب ریاض کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی تاہم اب وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو میچ کھیلنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیاہے ۔ وہاب ریاض آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں