کتنے حکومتی اراکین اسمبلی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینگے؟ نبیل گبول نے حیران کن دعویٰ کردیا

کراچی .پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے 25 ممبران قومی اسمبلی ایسے ہیں جو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے،جہانگیر ترین بھی متحرک ہوئے ہیں لیکن وہ کچھ نہیں کر سکیں گے.

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےسردار نبیل گبول نےکہا کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہوں گے یا نہیں؟اس بارے میں ابھی نہیں معلوم تاہم میری ذاتی رائے ہے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے ہی ہونے چاہئیں لیکن پھر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی اوپن بیلٹ کے ذریعے ہونا چاہئے، یوسف رضا گیلانی کو آصف علی زرداری نے جیت کی ضمانت دے رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ وہ وزیر اعظم رہے ہیں، اگر وہ ہار گئےتو اُن کی سیاست کو دھچکالگےگا تاہم آصف زرداری نےاُن کو جیت کی ضمانت دی ہوئی ہے، یوسف رضا گیلانی نے کچھ سوچ کرہی سینیٹ میں حصہ لینے کا بڑا فیصلہ کیا ہوگا ،انہیں اپنی جیت نظرآئی ہوگی، اسی لئے کاغذات جمع کروائے ،وہ جیت کی یقین دہانی کے بغیر اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرتے،۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دھکا سٹارٹ ہے،دھکا لگانے والے پیچھے ہٹ گئے ہیں، دھکا سٹارٹ بس رک گئی، دھکا لگانے والے کہتے ہیں اب بس خود چلاؤ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں